اشتہار

ویمن یونیورسٹی میں طالبہ کی خود کشی کی کوشش ، تیسری منزل سے چھلانگ لگادی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : ویمن یونیورسٹی میں طالبہ نے تیسری منزل سے چھلانگ لگادی ، طالبہ کو شدید زخمی حالت میں سروسز اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور جیل روڈ پر واقعہ وومن یونیورسٹی کی طالبہ نے تیسری منزل سے مبینہ طور پر چھلانگ لگا کر خودکشی کی کوشش کی، جسے فوری طور پر سروسز استپال لے جایا گیا، جہاں اس کی حالت انتہائی نازک بتائی جاتی ہے۔

یونیورسٹی انتظامیہ نے بتایا حاصلپور کی رہائشی فور ایئر کی طالبہ منیزہ کی بارہ روز قبل شادی ہوئی تھی ، منیزہ کو اس کے سسرال والوں نے لاہور آنے کے لیے اکیلے بس میں بیٹھا دیا ، وہ چند روز سے ذہنی تناو کا شکار تھیں۔

- Advertisement -

انتظامیہ کا کہنا تھا کہ منیزہ نے یونیورسٹی کی تیسری منزل سے اچانک چھلانگ لگادی۔

یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے واقعہ کی انکوائری کے لیے چار رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے ، جو پولیس کے ساتھ ملکر اس بات کا تعین کرے گی کہ منیزہ نے خود چھلانگ لگائی یا وہ حادثاتی طور نیچے گری۔

پولیس جائے وقوع پہنچ گئی اور تحقیقات کا آغاز کردیا اور کہا طلبہ کی مبینہ خودکشی کی تفتیش کی جا رہی ہے ، طالبہ نے عمارت کی تیسری منزل سے چھلانگ لگائی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں