جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

لاہور آج بھی دنیا کے نقشہ پر آلودہ ترین شہر، ایئر کوالٹی انڈیکس 1143 تک جا پہنچا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : پنجاب اس وقت شدید اسموگ کی لپیٹ میں ہے جبکہ لاہور شہر1143 ایئر کوالٹی انڈیکس کے ساتھ دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب اور خیبرپختونخوا پر مسلسل اسموگ کی دبیز تہہ چھائی ہوئی ہے، کئی شہروں میں فضا آج بھی انتہائی مضرصحت ہے۔

لاہور 1143 پوائنٹس کے ساتھ ملک کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست ہے، جس کے باعث معمولاتِ زندگی اور ٹریفک کی روانی متاثرہے۔

- Advertisement -

سب سے زیادہ آلودگی غازی روڈ کے علاقے میں ریکارڈ کی گئی جبکہ ملتان 425 پوائنٹس کےساتھ دوسرے نمبرپر ہے۔

پشاور دوسو ستاون پوائنٹس کے ساتھ تیسرے اور اسلام آباد دو سوچودہ پوائنٹس کےساتھ چوتھے نمبر پر ہے، اس کے علاوہ گجرات، وزیرآباد، بہاولنگر، بھکر میں بھی اسموگ چھائی ہوئی ہے۔

شہری بدترین سموگ سے سخت پریشان ہیں اور گلے اورسینے کی تکالیف کا شکار ہونے لگے ہیں ، جس سے اسپتالوں میں رش بڑھ گیا ہے، شہری ماسک لگاکر خود کو بچانے کی کوشش کررہے ہیں۔

پنجاب میں دھند کے باعث دھند موٹروے کے مختلف سکیشنز کو تمام تر ٹریفک کے لئے بند کر دیا ہے اور ڈرائیورز کو سفر کے دوران فوگ لائٹس کے استعمال کی ہدایت کی گئی۔

دوسری جانب مارکیٹس 8 بجے بند کروانے اور آؤٹ ڈورڈائننگ پرپابندی کے حکم پرعمل کیلئے انتظامیہ متحرک ہیں ، کارروائیوں میں 75 دکانیں، شادی ہال اوقات کار کی خلاف ورزی پر سیل کئے گئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں