ہفتہ, مارچ 1, 2025
اشتہار

لاہور میں نوجوان تاجر کو قتل کر دیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : صوبائی دارلحکومت لاہور میں نوجوان تاجر محمد نواز کو قتل کردیا گیا، مقتول چار بچوں کا باپ تھا۔

تفصیلات مطابق صوبائی دارلحکومت لاہور میں کبریٰ منڈی گندے نالے پر نوجوان تاجر محمد نواز کو قتل کردیا گیا۔

تاجر کو اسی کی دکان پر چچا زاد بھائیوں نے فائرنگ کرکے قتل کیا ، مقتول چار بچوں کا باپ تھا تاہم پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔

دوسری طرف تھانہ ہیئر کی حدود میں تاجر کے اغوا کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی، پولیس کےمطابق مغوی تاجر بلال شفیق کی اہلیہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں