تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

‘لاہوریوں نے پی ڈی ایم شو کو مسترد کر کے بڑا فیصلہ دیدیا’

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ لاہوریوں نے پی ڈی ایم شو کو مسترد کر کے بڑا فیصلہ دے دیا، ن لیگ اورپی پی نےاپنی تحریک کو دفن کرا لیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی زیرصدارت ترجمانوں کا اجلاس ہوا جس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر غور کیا گیا اور پی ڈی ایم جلسے کے بعد آئندہ کی حکمت عملی اور حکومتی بیانیہ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ لاہور کے عوام سیاسی طور پر بہت باشعور ہیں، لاہوریوں کا سیاسی شعورپی ڈی ایم کےبیانیےکوقبول نہیں کرے گا مجھےلاہوریوں کوجلسوں کےلئےنکالنےمیں 14 برس لگے اب لاہوریوں نے پی ڈی ایم شو کو مسترد کر کے بڑا فیصلہ دے دیا۔

وزیراعظم عمران خان نےحکومتی ترجمانوں کو گائیڈ لائنز دیتے ہوئے کہا کہ صاف صاف بتا دیں این آر او نہیں ملےگا پی ڈی ایم کےجلسوں میں غیرجمہوری مطالبات کیےجارہےہیں اپوزیشن کی جماعتوں میں ڈکٹیٹر شپ ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نےپی ڈی ایم کےجلسےکو ناکام قرار دیتے ہوئے کہا کہ جلسےمیں جنہیں عوام نے مسترد کیا الیکشن میں بھی مستردکیاتھا، ن لیگ اورپی پی نےاپنی تحریک کو دفن کرا لیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پارٹی ترجمان ڈٹ کر اپوزیشن کا مقابلہ اور انہیں بےنقاب کریں، پہلےدن سےکہہ رہا تھا گزشتہ جلسوں کی طرح یہ بھی فلاپ ہوگا۔

اس موقع پر حکومتی ترجمان نے کہا کہ عوام اپوزیشن کابیانیہ قبول نہیں کریں گے، لاہورسمیت پی ڈی ایم کےتمام جلسے ناکام ہوئے، ایک کوقیادت وصیت میں ملی دوسری کوابونےلیڈربنادیا۔

Comments

- Advertisement -
عبدالقادر
عبدالقادر
عبدالقادر پچھلے 8برس سے اے آر وائی نیوز میں بطور سینئر رپورٹر خدمات انجام دے رہے ہیں، آپ وزیراعظم عمران خان اور حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف سے جڑی خبروں اور سیاسی معاملات پر گہری نظر رکھتے ہیں۔