اتوار, جولائی 7, 2024
اشتہار

علاج کیلئے چلڈرن اسپتال لایا گیا بچہ مبینہ طور پر تبدیل

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: چلڈرن اسپتال کے عملے نے غفلت کا مظاہرہ کرتے ہوئے علاج کیلئے لائے گئے بچے کو  مبینہ طور پر تبدیل کردیا اور والدین کو مردہ بچی دے دی۔

تفصیلات کے مطابق چلڈرن اسپتال لاہور کے عملے نے علاج کیلئے گوجرانوالہ سے لایا گیا بچہ مبینہ طورپرتبدیل کردیا۔

بچے کے باپ عرفان اکرم نے بتایا کہ چارروز قبل پیداہونے والے بیٹے کو بیماری کی حالت میں چلڈرن اسپتال لائے، اسپتال کے عملے نے چھ گھنٹے بعد بچہ مردہ قراردیتے ہوئے واپس کردیا۔

- Advertisement -

عرفان اکرم کا کہنا تھا کہ لاش لیکر گھر پہنچے تو پتہ چلا کہ بیٹے کے کپڑوں میں مردہ بچی حوالے کردی گئی۔

نصیرآباد پولیس نے متاثرہ شخص کی درخواست پر اغوا کا مقدمہ درج کرلیا،پولیس کے مطابق متاثرہ خاندان سمیت اسپتال انتظامیہ کے بیانات قلمبند کر لئے گئے اور اسپتال میں لگےسی سی ٹی وی کیمروں کی مددسےتفتیش جاری ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں