لاہور میں ٹارگٹ کلر نے 2 عمرے کے ٹکٹ کے عوض شہری کو قتل کردیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے سبزہ زار میں یکم جنوری کو ہونے والے قتل کا معامہ پولیس نے حل کرلیا، پولیس نے ٹارگٹ کلر عثمان کو شہری ریاض کے قتل کے الزام میں گرفتار کرلیا۔
پولیس کا بتانا ہے کہ ریاض کو اہلیہ کے بہنوئی امتیاز نے ٹارگٹ کلر کے ذریعے قتل کروایا، امتیاز نے ٹارگٹ کلر سے قتل کا معاوضہ 2 عمرے کے ٹکٹ طے کیے تھے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم امتیاز نے ٹارگٹ کلر سے موٹر سائیکل، 30 ہزار روپے دینے کا بھی وعدہ کیا تھا، ریاض کے قتل کی واردات کے مکان کے تنازع کے باعث ہوئی۔
تفتیشی حکام کے مطابق قاتل کو ریاض کے موبائل فون پر آنے والی کال کے ذریعے ٹرس کیا، ریاض اہلیہ کے ساتھ بدھ بازار میں خریداری کے لیے آیا تھا، ٹارگٹ کلر مقتول ریاض کے ہم زلف امتیاز کے ساتھ جائے وقوع تک پہنچا اور واردات کے بعد مقتول کے جنازے میں بھی شریک رہا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واردات کے منصوبہ ساز ملزم امتیاز کو بھی جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔