شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ لائبہ خان اور ایمان خان کی گیم شو جیتو پاکستان میں شرکت کی پرانی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
اداکارہ لائبہ خان نے کئی ہٹ ڈرامہ سیریل میں اداکاری کے جوہر دکھائے جس میں اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’کیسی تیری خود غرضی‘ بھی شامل ہیں۔
لائبہ کی بہن ایمان خان بھی اداکارہ ہیں اور کئی ڈراموں میں معاون اداکارہ کا کردار نبھا چکی ہیں۔
تاہم لائبہ خان جب 9 برس کی تھیں اور ایمان بھی چھوٹی تھیں تب انہوں نے والدہ کے ساتھ گیم شو جیتو پاکستان میں شرکت کی تھی جس کی ویڈیو نے لوگوں کی توجہ حاصل کرلی ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ میزبان فہد مصطفیٰ، ایمان سے پوچھتے ہیں کہ کونسا ڈبہ کھولیں جس پر وہ کہتی ہیں والدہ سے پوچھ لوں۔
والدہ کے برابر میں لائبہ خان بیٹھی ہیں وہ 25 نمبر کو منتخب کرتی ہیں۔
فہد مصطفیٰ جب 25 نمبر کا ڈبہ کھولتے ہیں تو انعام میں موٹر سائیکل نکلتی ہیں جس پر والدہ اور دونوں بہنیں خوشی سے سرشار ہوتی ہیں۔
لائبہ اور ایمان خان کی وائرل ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے کمنٹس بھی کیے جارہے ہیں، ایک صارف نے لکھا کہ ’ لائبہ بھی سانولی تھی، یہ بڑے ہوکر گورے کیسے ہوجاتے ہیں۔‘
دوسرے صارف نے لکھا کہ ’پیسہ آجائے تو خوبصورتی اپنے آپ آجاتی ہے۔‘