اتوار, جون 15, 2025
اشتہار

انڈسٹری میں کافی کام کرلیا اب شادی کرنا چاہتی ہوں، لائبہ خان

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ لائبہ خان کا کہنا ہے کہ میں نے انڈسٹری میں کافی کام کرلیا ہے اور اب شادی کرنا چاہتی ہوں۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے مارننگ شو ‘گڈ مارننگ پاکستان’ کی عید کی خصوصی ٹرانسمیشن میں لائبہ خان نے بطور اداکار اپنے کیرئیر کے حوالے سے مستقبل کے منصوبوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ میں صرف کام کرنا چاہتی ہوں، قطع نظر اس کے کہ مجھے کسی کے ساتھ کام کرنا پڑے۔

اداکارہ نے کہا کہ مجھے یہ بھی لگتا ہے کہ میں نے اداکاری کرلی ہے اگرچہ مجھے بہت سارے بڑے ناموں کے ساتھ کام کرنے کے مواقع نہیں ملے لیکن مجھے لگتا ہے کہ میں نے کافی کام کرلیا ہے، میں صرف ریٹائر ہونا چاہتی ہوں اور شادی کرنا چاہتی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میں نے اب شادی کی بات اتنی بار کہہ دی ہے کہ شادی بھی نہیں ہورہی ہے۔

جیون ساتھی سے متعلق لائبہ خان نے کہا کہ اسے میرا بہت احترام کرنا چاہیے اور میرا حامی ہونا چاہیے، کسی بھی چیز کے بارے میں بات کرنے کے قابل ہونا چاہیے، چاہے وہ میرا کام، خاندان ہو، اسے تمام معاملات میں دلچسپی ہونی چاہیے۔

واضح رہے کہ لائبہ خان نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’کیسی تیری خود غرضی‘ میں درفشاں سلیم کی چھوٹی بہن کا کردار ادا کیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں