شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ لائبہ خان کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ لائبہ خان نے نئی تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں ٹی شرٹ اور ٹراؤزر زیب تن کیے کالا چشمہ پہنے خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔
لائبہ خان نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’تیرے خلاف کیوں۔‘
انہوں نے چند گھنٹوں قبل یہ تصاویر شیئر کیں جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔
لائبہ خان اکثر سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جس کا مقصد مداحوں کے ساتھ جڑے رہنا اور انہیں اپنی رومزرہ مصروفیات سے متعلق آگاہ کرنا ہوتا ہے۔
مداح بھی اداکاروں کی تصاویر کو پسند کرتے ہیں اور ان کا بے صبری سے انتظار بھی کرتے ہیں۔
اس سے قبل بھی لائبہ خان نے تصاویر شیئر کی تھیں جو وائرل ہوگئی تھی اور مداحوں کی جانب سے انہیں خوب سراہا گیا تھا۔
لائبہ خان اے آر وائی ڈیجیٹل کے متعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں جن میں کیسی تیری خود غرضی، انگنا، مقدر کا ستارہ ودیگر شامل ہیں۔