شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ لائبہ خان کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ لائبہ خان نے نئی تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں گلابی رنگ کے لباس میں فوٹو شوٹ کرواتے دیکھا جاسکتا ہے۔
انہوں نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’تیری آنکھوں کے سوا دنیا میں رکھا کیا ہے۔‘
لائبہ خان نے چند گھنٹوں قبل یہ تصاویر شیئر کیں جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور ان کی خوبصورتی کی تعریف کررہے ہیں۔
اداکارہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور گاہے بگاہے اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔
یاد رہے کہ لائبہ خان اے آر وائی ڈیجیٹل کے متعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں جن میں کیسی تیری خود غرضی، انگنا، مقدر کا ستارہ ودیگر شامل ہیں۔
لائبہ خان کا گزشتہ دنوں نجی ٹی وی کے پروگرام میں کہنا تھا کہ ’انہوں نے دس برس کی عمر میں قرآن حفظ کرلیا تھا۔‘