ہفتہ, جون 28, 2025
اشتہار

’بچپن کا خواب پورا ہوگیا‘ لائبہ خان نے عمرہ کی سعادت حاصل کرلی

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی اداکارہ لائبہ خان نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی ہے۔

ویڈی اینڈ شیرئنگ ایپ انسٹا گرم پر لائبہ خان نے مسجد الحرام کی تصویر شئیر کی ہے۔

تصاویر شیئر کرتے ہوئے لائبہ خان نے کیپشن میں لکھا کہ الحمد اللہ۔۔۔میرا بچپن کا خواب پورا ہوگیا، میں اللہ کی بہت شکر گزار ہوں۔

لائبہ خان نے چند گھنٹوں قبل یہ تصاویر شیئر کیں جسے ہزاروں کی تعداد میں مداحوں نے دیکھا اور ان کی تصاویر پر اپنی رائے کا اظہار بھی کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ لائبہ خان اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’کیسی تیری خودغرضی‘ میں ندا کا کردار نبھا رہی ہیں۔

ڈرامہ سیریل ’کیسی تیری خود غرضی‘ میں دانش تیمور (شمشیر)، درفشاں سلیم (مہک)، لائبہ خان (ندا)، نعمان اعجاز (بابا صاحب)، شہود علوی (اکرم مہک کے والد)، لیلیٰ واسطی، عتیقہ اوڈھو (مہوش، شمشیر کی والدہ)، حماد شعیب (احسن)، ٹیپو شریف (شمشیر کے بڑے بھائی) ودیگر مرکزی کردار نبھا رہے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں