اتوار, اپریل 13, 2025
اشتہار

لائبہ خان کس اداکار کے ساتھ زندگی بھر کام کرنا چاہیں گی؟

اشتہار

حیرت انگیز

اداکارہ لائبہ خان نے بتایا ہے کہ وہ کس اداکار کے ساتھ زندگی بھر کام کرنا چاہیں گی۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’کیسی تیری خود غرضی‘ کی اداکارہ لائبہ خان نے حال ہی میں فریدون شہریار کو انٹرویو دیا اس دوران ’ریپڈ فائر‘ میں انہوں نے مختلف سوالات کے جوابات دیے۔

میزبان نے پوچھا کہ ایک ساتھی اداکار جن کے ساتھ آپ ساری زندگی کام کرنا چاہیں گی اور کیوں؟

لائبہ خان نے کہا کہ ایسا کوئی نہیں ہے کیونکہ میں لوگوں سے بہت جلدی بور ہوجاتی ہوں اور نئے اداکاروں کے ساتھ کام کرکے کچھ نہ کچھ نیا سیکھنے کو ملتا ہے۔

اداکارہ نے اداکار علی انصاری کو ’برگر بوائے‘ کا ایموجی دیا۔

انہوں نے پاکستان میں فہد مصطفیٰ اور بھارتی اداکار آدتیہ رائے کپور کے ساتھ کام کرنے کی خواہش ظاہر کی اور ہدایت کار میں امتیاز علی کا نام لیا۔

یہ پڑھیں: جتنا بول رہی ہوں شادی نہیں ہورہی، لائبہ خان

میزبان نے پوچھا کہ جب کمرے میں داخل ہوں تو کون سا تھیم سانگ سننا پسند کریں گی؟ جواب میں لائبہ نے کہا کہ ’آنکھوں میں تیری عجب عجب سی ادائیں ہیں‘ گانا اچھا لگتا ہے۔

لائبہ خان نے کہا کہ مجھے واٹر فوبیا ہے اور ہر مرتبہ یہی خواب آتا ہے کہ میں ڈوب رہی ہوں اور اسی سے ڈر کر اٹھ جاتی ہوں۔

اداکارہ نے کہا کہ علی عباس کے ساتھ کام کرتے ہوئے ہنسی روکنا مشکل ہوتا ہے کیونکہ وہ بہت مسکراتے ہیں اور ہمارا سین بھی خراب کردیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ریلیشن شپ میں عزت بہت ضروری ہے اگر ایک بار آپ چپ رہیں تو وہ ایسا بار بار کرے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں