جمعرات, جنوری 2, 2025
اشتہار

لائبہ خان کے لیے ’ٹیکسی ڈرائیور‘ کا رشتہ آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ لائبہ خان کا کہنا ہے کہ ان کے لیے ٹیکسی ڈرائیور کا رشتہ آیا تھا۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’کیسی تیری خود غرضی‘ اور ’مقدر کا ستارہ‘ میں اداکارہ لائبہ خان نے گزشتہ دنوں نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی جہاں ان کے ساتھ والدہ بھی موجود تھیں۔

میزبان نے لائبہ خان سے رشتے سے متعلق سوال کیا تو اداکارہ نے والدہ کی جانب اشارہ کیا جس پر میزبان نے والدہ کو اسٹیج پر بلایا اور انہوں نے سارا قصہ بیان کیا۔

- Advertisement -

لائبہ خان کی والدہ نے بتایا کہ ’جب لائبہ خان عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب میں موجود تھیں تو ہم نے ایک ٹیکسی بک کروائی تھی جس کے ڈرائیور کا تعلق پاکستان کے شہر پنجاب سے تھا۔‘

انہوں نے بتایا کہ جب ہم پاکستان پہنچے تو اس ٹیکسی ڈرائیور کی کال آئی اور کہنے لگا کہ میں آپ کی بیٹی سے شادی کرنا چاہتا ہوں اور رشتے کے لیے گھر والوں کو بھیج دیتا ہوں تاہم میں نے اسے انکار کردیا کہ ابھی لائبہ کا شادی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

لائبہ کی والدہ کے مطابق اس کے بعد ان کی فیملی کی کال آئی اور بتانے لگیں کہ وہ آپ کی بیٹی سے شادی کرنے کے لیے پاکستان آنا چاہتا ہے۔

اداکارہ کی والدہ کا کہنا تھا کہ میں نے انہیں بھی یہی بات بتائی اور انکار کردیا۔

لائبہ خان نے کہا کہ ’شادی کے لیے رشتے آتے رہتے ہیں میں اس لڑکے سے شادی کروں گی جو دل کا اچھا ہو، شکل و صورت سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں