جمعرات, جنوری 9, 2025
اشتہار

مجھے فوج میں جانا تھا مجبوری میں شوبز میں آگئی، لائبہ خان

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ لائبہ خان کا کہنا ہے کہ مجھے فوج میں جانا تھا مجبوری میں شوبز میں آگئی۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’دو بول‘ سے کیریئر کی شروعات کرنے والی اداکارہ لائبہ خان نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی اور اپنی اداکاری کے سفر سے متعلق اظہار خیال کیا۔

میزبان نے سوال کیا کہ شوبز میں کیسے آگئیں، کیا پڑھا اور اس طرف آنا کیسے ہوگیا؟

- Advertisement -

لائبہ خان نے بتایا کہ میٹرک کا امتحان دیا تھا اس کے بعد مجھے بابا کی خواہش کے مطابق آرمی میں جاکر ڈاکٹر بننا تھا لیکن داخلہ نہیں ہوسکا۔

انہوں نے کہا کہ میری چھوٹی بہن ایمان خان شوبز میں مجھ سے پہلے سے کام کررہی ہیں انہوں نے مجھے سکھایا اور ان کے ساتھ دو سے تین مرتبہ شوٹنگ پر گئی، وہاں پر کافی لوگوں نے کہا کہ تم بھی ٹرائی کرو۔

اداکارہ نے کہا کہ مجھ میں اتنا اعتماد نہیں تھا کہ کسی سے بات کرسکوں، میں امی کے پیچھے دوپٹہ پکڑ کر چلنے والی لڑکی تھی، میں نے اداکاری سے انکار کردیا لیکن ایمان کے ساتھ سیٹ پر گئی تو کاسٹنگ ہیڈ نے زبردستی کہا کہ تم اداکاری کرو گی۔

لائبہ خان نے کہا کہ میں نے اداکاری شروع کی اور سوچا کہ اگر کامیاب ہوگئی تو ٹھیک ہے اگر نہیں ہوئی تو کوئی بات نہیں، پھر دو بول میں اداکاری کی اور تین سالوں میں پانچ سے چھ ڈراموں میں اداکاری کی۔

 انہوں نے بتایا کہ ہم یہ سوچتے تھے کہ اداکاروں کی زندگی گلیمرس ہوتی ہے کوئی ٹینشن نہیں انہیں آئے اداکاری کی اور گھر چلے گئے تاہم بعد میں علم ہوا کہ محنت کا کام ہے اور جب اداکاری شروع کی تو دل سے کی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں