منگل, دسمبر 24, 2024
اشتہار

دس برس کی عمر میں قرآن حفظ کیا، لائبہ خان

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ لائبہ خان نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے دس برس کی عمر میں قرآن حفظ کرلیا تھا۔

اداکارہ لائبہ خان گزشتہ دنوں نجی ٹی وی کی رمضان ٹرانسمیشن میں شریک ہوئیں اور اس دوران انہوں نے عمرے کی ادائیگی سمیت دیگر موضوعات پر گفتگو کی۔

اداکارہ نے کہا کہ حفظ کے دوران میں قرآن پاک کے ساتھ بہت مصروف ہوگئی تھی اور مجھے ایسے خواب آتے تھے جیسے میں عمرے پر شاپنگ کررہی ہوں۔

- Advertisement -

لائبہ خان کا کہنا تھا ’میرے دادا حج پر گئے تھے تو میری بھی بچپن سے یہی خواہش تھی کہ عمرہ ادا کرنا ہے۔‘

انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال میں نے عمرے کی سعادت حاصل کی، میں ایک ٹرپ پر گئی تھی میرے ذہن میں عمرے کی ادائیگی کا خیال ہے تو امی سے فون کرکے کہا کہ بس مجھے عمرے پر جانا ہے، امی نے کہا کہ ٹھیک ہے پلان کرتے ہیں۔‘

لائبہ خان نے کہا کہ بھائی ٹریول ایجنٹ ہیں انہوں نے تین سے چار ماہ میں عمرے کی ادائیگی کے لیے سب انتظام کروادیا تھا۔

اداکارہ نے بتایا کہ جب وہ عمرے پر گئیں اور پہلی نظر خانہ کعبہ پر پڑی تو ایسی کیفیت طیاری ہوگئی تھی جس کو لفظوں میں بیان نہیں کیا جاسکتا۔‘

لائبہ خان کا کہنا تھا کہ ’خانہ کعبہ کو پہلی مرتبہ دیکھنا اتنا خوبصورت منظر تھا کہ میں بھول گئی کہ دعا بھی کرنی ہے۔‘

واضح رہے کہ لائبہ خان ڈرامہ سیریل ’کیسی تیری خود غرضی‘۔ ’مقدر کا ستارہ‘ سمیت متعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں