اشتہار

’مگر نام چھپا رکھا ہے‘ لائبہ خان کی معنی خیز پوسٹ وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ لائبہ خان کی معنی خیز پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر لائبہ خان نے نئی تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں مشرقی لباس میں شرمانے کا تاثر دیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

لائبہ خان نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں شعر لکھا کہ ’ذکر آج بھی ہر بات میں تیرا ہے، مگر نام چھپا رکھا ہے۔‘

- Advertisement -

انہوں نے چند گھنٹوں قبل یہ پوسٹ شیئر کیں جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر اپنی رائے کا اظہار بھی کررہے ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اداکارہ سے یہ بھی پوچھا جارہا ہے کہ ’کس کا نام چھپا رکھا ہے بتادیں۔‘

واضح رہے کہ لائبہ خان سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتے ہیں اور گاہے بگاہے اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

یاد رہے کہ لائبہ خان اے آر وائی ڈیجیٹل کے متعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں جن میں کیسی تیری خود غرضی، انگنا، مقدر کا ستارہ ودیگر شامل ہیں۔

لائبہ خان کا گزشتہ دنوں نجی ٹی وی کے پروگرام میں کہنا تھا کہ ’انہوں نے دس برس کی عمر میں قرآن حفظ کرلیا تھا۔‘

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں