منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

لیلیٰ واسطی کی ’خان صاب‘ کو سالگرہ کی مبارک باد

اشتہار

حیرت انگیز

عالمی شہرت یافتہ اداکارہ ماہرہ خان آج اپنی 38ویں سالگرہ منا رہی ہیں جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

معروف اداکارہ ماہرہ خان کو شوبز فنکاروں اور مداحوں کی جانب سے جنم دن کی مبارک باد دی جارہی ہے اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا جارہا ہے۔

- Advertisement -

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’کیسی تیری خود غرضی میں‘ مہک کی والدہ کا کردار نبھانے والی سینئر اداکارہ لیلیٰ واسطی نے بھی ماہرہ خان کو منفرد انداز میں مبارک باد دیتے ہوئے تصویر شیئر کی جسے مداحوں کی جانب سے پسند کیا جارہا ہے۔

لیلیٰ واسطی نے ماہرہ خان کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ’ساری خوشیاں آپ کی ہوں۔ خان صاب۔‘

سینئر اداکارہ نے ماہرہ کے ساتھ تصویر شیئر کی جس میں دونوں اداکاراؤں کو خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے، انہوں نے مزید لکھا کہ ’سالگرہ مبارک، شہزادی! تم جیو ہزاروں سال، سال کے دن ہوں پچاس ہزار۔‘

واضح رہے کہ ماہرہ خان بالی ووڈ فلم ’رئیس‘ میں کنگ خان کے ساتھ مرکزی کردار ادا کرچکی ہیں جبکہ وہ متعدد غیرملکی شوز میں بطور مہمان خصوصی بھی شرکت کرچکی ہیں۔

اداکارہ نے متعدد پاکستانی ڈراموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں