اتوار, مئی 4, 2025
اشتہار

لکی مروت : پولیس چوکی پر ایک اور حملہ ناکام، 2 دہشت گرد ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں پولیس چوکی شاہ طورہ تختی خیل پر دہشت گردوں نے حملہ کر دیا، جوابی کارروائی میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق شاہ طورہ تختی خیل پولیس چوکی پر دہشت گردوں نے حملہ کیا جسے اہلکاروں نے فوری کارروائی کرکے ناکام بنا دیا۔

لکی مروت پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اہلکاروں کی جوابی فائرنگ میں 2 دہشت گرد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے،
ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے قبضے سے جدید غیرملکی اسلحہ برآمد ہوا ہے۔

دہشت گردوں کے حملے میں پولیس اہلکار محفوظ رہے، پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کرسرچ آپریشن شروع کردیا۔

پولیس کے مطابق ایم فور رائفل اور ایک 9 ایم ایم پستول قبضے میں لے لیا گیا، آئی جی خیبرپختونخوا نے پر دہشت گرد حملہ ناکام بنانے والے اہلکاروں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں شاباش دی۔

آئی جی کے پی نے دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے پر جوانوں کے لیےانعامات کا اعلان کیا اور کہا کہ دہشت گردی کے خلاف خیبرپختونخوا پولیس کے حوصلے بلند ہیں۔

مزید پڑھیں : لکی مروت میں پولیس چوکی پر دہشت گردوں کا حملہ ، مقامی شہری جاں بحق

یاد رہے کہ اس قبل گزشتہ روز ہی خیبر پختونخواہ کے ضلع لکی مروت کی ون فائیو پولیس چوکی گنڈی چوک پر دہشت گردوں نے راکٹ لانچرز سے حملہ کیا تھا، تاہم پولیس کی فوری کارروائی پر دہشت گرد فرار ہوگئے۔

پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک شہری احمد خان جاں بحق اور چوکی کے قریب مارکیٹ کا چوکیداراور پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

لکی مروت : تھانہ ڈڈیوالہ پر دہشت گروں کا حملہ ناکام

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں