دہشت گردوں نے خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں گیس پائپ لائن کو دھماکے سے اڑا دیا، جو پنجاب کو گیس فراہم کرتی تھی۔
تفصیلات کے مطابق ضلع لکی مروت تھانہ صدر کی حدود میں تورواہ کے مقام وانڈہ امیر کے قریب دہشت گردوں نے ایک بار پھر پنجاب جانے والی مین ٹرانسمیشن گیس پائپ لائن دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا ہے۔
لکی مروت پولیس کا کہنا ہے کہ مین گیس پائب لائن پھٹنے سے پنجاب کو گیس کی سپلائی معطل ہوگئی جبکہ پولیس اور گیس کے حکام جائے وقوعہ پر پہنچ کر دوبارہ مرمتی کا کام شروع کردیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک ہفتے قبل اسی مقام پر دیشت گردوں نے پنجاب جانی والی پائپ لائن دھماکے سے اڑا دیا تھا جبکہ اس سے قبل بھی مختلف مقامات پر گیس لائن جو دھماکہ خیز مواد سے اڑا چکے ہیں پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔
لکی مروت: دہشت گردوں نے پولیس اہلکار کو اغوا کے بعد قتل کردیا
دوسری جانب حملے میں ملوث افراد کی شناخت اور گرفتاری کے لیے تحقیقات جاری ہیں، حکام نے اس حملے کی مذمت کی ہے، جس کا مقصد خطے کو غیر مستحکم کرنا اور توانائی کی فراہمی میں خلل ڈالنا ہے۔
واضح رہے کہ نومبر 2022 میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کی جانب سے حکومت کے ساتھ جنگ بندی ختم کرنے کے بعد سے پاکستان بالخصوص خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گردی کی سرگرمیوں میں اضافہ ہوا ہے۔