لکی مروت: گھریلو رنجش پر ماں اور بیٹی نے فائرنگ کرکے اپنی زندگی کاخاتمہ کرلیا، پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ضلع لکی مروت کے علاقے اعضر خیل میں ماں اور بیٹی نے گھر کے اندر خود پر فائرنگ کرکے زندگی کا چراغ گل کر دیا۔
محمد نواز نے پولیس کو بتایا کہ وہ کھیتوں میں ٹریکٹر چلا رہا تھا کہ گھر پہنچنے کی اطلاع ملی جونہی گھر پہنچے تو خواتین ماتم کر رہی تھیں جبکہ کمرے کے اندر ان کی 14 سالہ بھتیجی زینب آخری سانسیں لے رہی تھی، جس نے ریپیٹر بندوق سے اپنے اوپر فائرنگ کی تھی۔
انہوں نے کہا کہ انہوں نے بھتیجی کو سنبھالا اور اس کی ماں رضیہ بی بی کو گھر پہنچنے کی اطلاع کی رضیہ نے بیٹی کو خون میں لت پت دیکھا تو غم برداشت نہ کرسکی اور اسی ریپیٹر بندوق سے فائر کرکے زندگی کا خاتمہ کردیا۔
پولیس کا کہنا تھا کہ گھریلورنجش پر 14 سالہ بیٹی نے رپیٹر سے خودپر فائرنگ کی تاہم لاشیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال میں ضروری کارروائی کے بعد تدفین کے لئے ورثاء کے حوالے کر دیں۔
پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا اور وقوعہ کی تفتیش شروع کردی گئی ہے۔