اسلام آباد : لال مسجد شہداء فاؤنڈیشن نے لا ل مسجد آپریشن پرمولانا عبد العزیز کی جانب سے سابق صدر پرویز مشرف کو معافی دینے کے فیصلے کو شریعت کے منافی قرار دے کر اس کی مخالفت کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق لال مسجد شہداء فاؤنڈیشن کے عہدیداران کا اجلاس گزشتہ روز منعقد کیا گیا جس کی صدارت طارق اسد ایڈوووکیٹ نے کی۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے طارق اسد ایڈوووکیٹ نے کہا کہ سابق صدر پرویز مشرف کیلئے مولانا عبد العزیز کی معافی شریعت کے خلاف اقدام ہے جس کی پر زور مذمت کرتے ہیں۔
شہداء فاؤنڈیشن کے صدر ایڈوکیٹ طارق اسد نے مولانا عبد العزیز سے مطالبہ کیا کہ وہ اس فیصلے کو فوری طور پر واپس لیں۔
انہوں نے کہا کہ مولانا عبدالعزیز ملک میں شریعت کے نفاذ کی بات کرتے ہیں لیکن ان کا یہ اقدام شرعی قوانین کے بر عکس ہے۔