اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

حضرت لعل شہباز قلندر کے 765واں عرس کی تقریبات کا آغاز

اشتہار

حیرت انگیز

سیہون : حضرت لعل شہباز قلندر کے سات سو پینسٹھویں عرس کی تقریبات کا آغاز گورنر سندھ محمد زبیر نے مزار پر چادر چڑھا کر کیا، عرس کے موقع پر سیکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے ہیں۔

سندھ کے صو فی بزرگ، شاعر فلسفی سخی حضرت لعل شہبازقلندرؒ کا سات سو پینسٹھواں عرس کی تقریبات آج سے شروع ہو گئی ہیں، تقریبات کا آغاز گورنر سندھ محمد زبیر نے صوفی بزرگ کے مزارپر چادر چڑھا کر کیا اور فاتحہ خوانی کی، اس موقع پر صوبائی وزراء بھی موجود تھے۔

Q1

گورنر سندھ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سکیورٹی انتظامات کوا طمینان بخش قراردیا  اور کہا کہ  عوام کی آمد سے اندازہ ہوتا ہے ، لعل شہباز قلندر سے کتنی عقیدت ہے، سیکیورٹی کے حوالے سے بہت بہتر انتظامات ہیں ، عرس کی تقریبات کے دوران کڑی نظر رکھنے کی ضرورت ہے، سندھ حکومت کی جانب سے اچھے انتظامات کیے گئے ہیں۔

سخی لال شہباز قلندر کے عرس کی تین روزہ تقریبات میں ملک بھر سےزائرین شرکت کررہے ہیں۔

Q3

پولیس حکام کے مطابق تین ہزار پولیس اور رینجرز کے اہلکار ڈیوٹی پر ہیں جبکہ سادہ اہلکار بھی تعینات کئے گئے ہیں، آئی جی سندھ نے داخلی روٹ پر رضاکاروں اور خواتین اہلکاروں کی مدد سے زائرین کی فزیکل سرچنگ کی بھی ہدایت کی ہے، مزار کے اطراف اور مرکزی شاہراہ کے بجائے مناسب فاصلوں پر بنی کار پارکنگ کی کڑی نگرانی اورگاڑیوں کی بم ڈسپوزل اسکواڈ سےسرچنگ ہوگی۔

آئی جی نےعرس کی تقریبات کےاختتام تک تمام ایس ایس پیز، ایس ایچ اووز کو علاقےمیں موجود رہنےاور لمحہ بہ لمحہ سیکیورٹی اقدامات کی نگرانی کےبھی احکامات دیئے ہیں۔

Q2

خیال رہے کہ یہ عرس گزشتہ فروری میں مزار کے احاطے میں دھماکے کے بعد ہورہا ہے اور اسی تناظرمیں سکیورٹی کے انتظامات انتہائی سخت ہیں۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں