کراچی : سانحہ سیہون کے بعد لعل شہباز قلندر کےعرس کی تین روزہ تقریبات آج سےشروع ہورہی ہیں، آئی جی سندھ اےڈی خواجہ نے پولیس کوصوبے بھرمیں سیکیورٹی کے اقدامات کو فول پروف بنانے کا حکم دے دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق شہباز قلندر کے سات سو پینسٹھ واں عرس کی تقریبات کا باقاعدہ آغازآج سے ہوگا ۔ مزار پر زائرین کیلئےسخت سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں.
سانحہ سیہون کے تقریباً تین ماہ بعد حضرت لال شہباز قلندر کے مزار پرعقیدت مندوں کا بڑااجتماع ہوگا۔ آئی جی سندھ نےسخت سیکیورٹی انتظامات کیلئےپولیس کو احکامات دیدیئے ہیں۔ اطراف میں کڑی نگرانی، بی ڈی ایس سے سوئپنگ اور کلیئرنس، انٹیلیجنس شیئرنگ کے اقدامات کیے گئے ہیں۔
آئی جی سندھ نےداخلی روٹ پررضاکاروں اور خواتین اہلکاروں کی مددسے زائرین کی فزیکل سرچنگ کی بھی ہدایت کی ہے۔ مزار کے اطراف اور مرکزی شاہراہ کے بجائے مناسب فاصلوں پر بنی کار پارکنگ کی کڑی نگرانی اورگاڑیوں کی بم ڈسپوزل اسکواڈ سےسرچنگ ہوگی۔
داخلی اورخارجی راستوں پر ناکہ بندی، نگرانی اورسرچنگ جیسےاقدامات کومربوط اور موثر بنانیکی ہدایت کی گئی ہے۔ آئی جی نےعرس کی تقریبات کےاختتام تک تمام ایس ایس پیز، ایس ایچ اووز کو علاقےمیں موجود رہنےاور لمحہ بہ لمحہ سیکیورٹی اقدامات کی نگرانی کےبھی احکامات دیئے ہیں۔