ہفتہ, دسمبر 14, 2024
اشتہار

سشمیتا کو ڈیٹ کرنے پر تنقید، للت مودی نے خاموشی توڑ دی

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: آئی پی ایل کے سابق چیئرمین للت مودی کو بھارت کی پہلی مس یونیورس کا اعزاز حاصل کرنے والی سشمیتا سین کو ڈیٹ کرنے پر تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

سشمیتا سین اور للت مودی کی ایک ساتھ تصاویر سامنے آنے کے بعد سے سوشل میڈیا پر دونوں موضوع بحث بنے ہوئے ہیں۔ للت مودی پر تنقید بھی کی جا رہی ہے۔

انہوں نے انسٹا گرام پر سشمیتا سین کے ساتھ تصاویر شیئر کرتے ہوئے طویل نوٹ تحریر کیا۔ انہوں نے لکھا کہ میڈیا کو مجھ پت تنقید کرنے کا اتنا جنون کیوں ہے؟ ایسا لگ رہا ہے جسے میں نے اپنی پوسٹز میں کسی کو غلطی سے ٹیگ کر دیا ہو۔

- Advertisement -

’’میں انسٹا گرام پر محض دو تصاویر ڈالیں اور انہیں ٹیگ کیا۔ میرے اندازے کے مطابق ہم اب بھی قرون وسطیٰ میں رہ رہے ہیں جہاں دو لوگ آپ میں دوست نہیں ہو سکتے۔ میرا مشورہ ہے کہ خود جیو اور دوسروں کو بھی جینے دو‘‘۔

سشمیتا سین سے متعلق انہوں نے لکھا کہ ’’وہ شادی شدہ ہونے کے باوجود میری 12 سال سے بہترین دوست تھیں‘‘۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Lalit Modi (@lalitkmodi)

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں