نئی دہلی: بھارت کے سابق وزیر ریلوے لالو پرساد یادیو نے کہا ہے کہ انڈین ریلوے کو درپیش مسائل پر ایک ماہ سے بھارتی وزیر اعظم کو خط لکھ رہا ہوں کہ وہ مسافروں کی حفاظت کے لیے عملی اقدامات کریں، مودی یاد رکھیں کہ اگر گائے سے دودھ نہ نکالا جائے تو وہ بیمار ہوجاتی ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک ٹوئٹ میں کیا۔ سابق وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ مودی حکومت کے بعد ریلوے کی حالت بد سے بدتر ہوتی جارہی ہے۔
Indian Railways is rapidly slipping into a financial morass and terminal debt trap. To avert the impending tragedy, it time to think anew
— Lalu Prasad Yadav (@laluprasadrjd) November 18, 2016
بھارتی ریلویز کے سابق وزیر لالو پرساد یادیو نے دو دن پہلے ہی ریلوے کی حالت پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ گائے کا دودھ نہ نکالا جائے تو گائے بیمار ہوجاتی ہے۔ اپنے ایک اور ایک ٹویٹ میں انہوں نے انڈین ریلوے کو درپیش مسائل کے بارے میں خدشات کا اظہار کیا تھا۔
@laluprasadrjd milked railways like cow but Modiji know Rlys better than you bcose he served tea with milk on platform.
— Sushil Kumar Modi (@SushilModi) November 18, 2016
دوسری جانب بے جے پی کے رہنماء نے مودی کا دفاع کرتے ہوئے لالو پرشاد کو جواب دیا کہ ’’آپ نے اپنی وزارت کے دوران ریلویز میں سے ایسے دودھ نکالا جیسے گائے سے نکالا جاتا ہے مگر مودی ریلویز کو آپ سے بہتر سمجھتے ہیں کیونکہ انہوں نے پلیٹ فارمز پر دودھ کی چائے فروخت کی ہے۔
@SushilModi tea sellers as advisors to railways & gv all tea sellers across India class1 officers facilities,so tht railway gets into profit
— Lalu Prasad Yadav (@laluprasadrjd) November 18, 2016
انہوں نے جواب دیا کہ ’’ کیا آپ جانتے ہیں گائیں سے دودھ نکالا جائے تو کیا ہوتا ہے؟ گائے بیمار ہوجاتی ہے اور اس وقت یہی ہورہا ہے‘‘۔
خیال رہے گزشتہ روز بھارت کی ریاست کانپور میں مسافر ٹرین کو حادثہ پیش آیا تھا جس کے نتیجے میں کم از کم 91 افراد ہلاک جبکہ 200 سے زائد افرادزخمی ہیں۔