بدھ, جولائی 3, 2024
اشتہار

لالو پرساد یادیو کی راہول گاندھی کو شادی کا مشورہ دینے کی ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کی بڑی اپوزیشن جماعت کے سینئر رہنما لالو پرساد یادیو نے لائیو پریس کانفرنس کے دوران راہول گاندھی کو شادی کرنے کا مشورہ دے دیا۔

سوشل میڈیا پر اس پریس کانرنس کی گردش کرنے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لالو پرساد یادیو اور راہول گاندھی کے ہمراہ پارٹی کے دیگر رہنما موجود ہیں۔

صحافیوں کے مختلف سوالات کا جواب دیتے ہوئے لالو پرساد یادیو نے راہول گاندھی کی شادی کا ذکر کر ڈالا۔ وائرل ویڈیو میں سنا جا سکتا ہے کہ جب راہول گاندھی کو شادی کا مشورہ دیا گیا تو وہاں قہقہے گونج اُٹھے۔

- Advertisement -

لالو پرساد یادیو نے کہا کہ ’ہمرا بات مانیے اور شادی کیجیے۔ آپ کی ممی کہتی ہیں کہ آپ اُن کی بات نہیں سنتے۔ شادی کریں ہم باراتی بن کر چلیں گے۔‘

اس پر راہول گاندھی نے ہنستے ہوئے جواب دیا کہ ’اب آپ نے کہہ دیا ہے تو ہو ہی جائے گی شادی۔‘

سال 2013 میں پارٹی اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے راہول گاندھی نے شادی نہ کرنے کا عندیہ دیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر میں نے شادی کرلی تو میں بھی اسٹیٹس کو کا حصہ بن جاؤں گا اور میرے بچے میری جگہ لے لیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں