اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

راشد خان کی جگہ لاہور قلندرز میں کس کھلاڑی کو شامل کیا گیا؟

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پی ایس ایل 6 کے سسنسنی خیز میچز کا سلسلہ جاری ہے کچھ کھلاڑی نیشنل ڈیوٹی کی وجہ سے پی ایس ایل چھوڑ کر چلے گئے جن کے متبادل کے طور پر دوسرے کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق افغانستان کے راشد خان کی جگہ سندیپ لمیچانے لاہور قلندرز کا حصہ بن گئے، پہلی مرتبہ لاہور قلندرز کا حصہ بننے والے افغان اسپنر راشد خان نیشنل ڈیوٹی کی وجہ سے اب پی ایس ایل کے چھٹے سیزن کے لیے دستیاب نہیں رہے۔

راشد خان نے لیگ کے ابتدائی دو میچوں میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کی اور دونوں میچز میں لاہور قلندرز نے کامیابی حاصل کی تھی۔

افغان اسپنر کی عدم دستیابی پر لاہور قلندرز نے نیپال کے لیگ اسپنر سندیپ لمیچانے کو اسکواڈ کا حصہ بنالیا ہے۔

واضح رہے کہ سندیپ لمیچانے نے ایڈیشن 2019 میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کرتے ہوئے پی ایس ایل میں اپنا ڈیبیو کیا تھا۔

یاد رہے کہ لیگ اسپنر سندیپ لمیچانے لاہور قلندرز کے علاوہ بگ بیش لیگ میں ہوبارٹ ہوریکین کی نمائندگی بھی کرچکے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں