The news is by your side.

مبینہ زیادتی کا الزام، غیر ملکی کرکٹ ٹیم کا کپتان گرفتار

کٹھمنڈو: مبینہ زیادتی کے الزام میں نیپال کرکٹ ٹیم کے کپتان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق نیپال کرکٹ ٹیم کے کپتان سندیپ لمیچانے کو اس وقت کٹھمنڈو ایئرپورٹ سے حراست میں لیا گیا جب وہ سی پی ایل کا سیزن مکمل کرنے کے بعد وطن واپس لوٹے تھے۔

عدالت کی جانب سے سندیپ لمیچانے کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے تھے جس کی بنیاد پر ایئرپورٹ نے یہ کارروائی کی اس سے قبل خود نیپال کرکٹ ٹیم کے کپتان زیادتی کے الزامات کو مسترد کرچکے ہیں۔

چند روز قبل ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وہ الزامات کا سامنا کرنے واپس نیپال جارہے ہیں۔

سندیپ کو گذشتہ ماہ کی کرکٹ بورڈ نے کپتانی کے عہدے سے ہٹادیا تھا،ان پر الزام ہے کہ انھوں نے کھٹمنڈو کے ہوٹل کے کمرے میں 17 سالہ لڑکی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا

تاہم کرکٹر نے ان الزامات کو سختی سے مسترد کیا تھا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں