جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

صوابی میں زمینی تنازعہ آٹھ زندگیاں نگل گیا

اشتہار

حیرت انگیز

صوابی: صوبہ خیبر پختونخواہ میں زمینی تنازعے نے آٹھ افراد کی زندگی کا خاتمہ کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق واقعہ صوابی کے علاقے چھوٹا لاہور میں پیش آیا، پولیس ذرائع کے مطابق زمینی تنازعے سے متعلق دونوں فریقین کے درمیان جرگہ جاری تھا، جرگے میں دونوں فریقین اپنی بات پر قائم رہے، جس کے باعث فریقین کے درمیان تلخ کلامی ہوئی، جو بعد ازاں خونی تصادم میں تبدیل ہوگئی۔ڈی پی او صوابی کے مطابق جرگے کے دوران ہی فریقین نے ایک دوسرے پر اندھا دھند فائرنگ کردی، فائرنگ کے نتیجے میں آٹھ افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے ہیں، فائرنگ کے باعث علاقے میں سخت خوف ہراس پھیل گیا ہے ، پولیس نے لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا ہے جبکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے پولیس کی بھاری نفری کو چھوٹا لاہور کے مختلف علاقوں میں تعینات کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ خیبر پختونخوا میں جرگے کے ذریعے جھگڑوں کو نمٹانے کا سلسلہ عرصہ دراز سے چلا آ رہا ہے تاہم جرگوں میں فائرنگ کے واقعات پہلے بھی ہوتے رہے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں