بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

لینڈ مافیا کا کارندہ منشا بم سپریم کورٹ پہنچ گیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : لینڈ مافیا کا کارندہ منشا بم سپریم کورٹ پہنچ گیا، منشابم اوربچوں پرزمینوں پر قبضے کے 70 سے زائد کیسزرجسٹرڈ ہیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں سرگرم قبضہ مافیا گروپ کا سرغنہ منشا بم سپریم کورٹ آف پاکستان پہنچ گیا۔

عدالت عظمیٰ میں پیشی سے قبل منشا بم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھ پر زمینوں پر قبضےکا الزام جھوٹا ہے، میرا کسی قبضہ گروپ سے تعلق نہیں ہے۔

منشا بم کا کہنا تھا کہ گرفتاری دینے سپریم کورٹ آیا ہوں، مجھے کسی نے گرفتارنہیں کیا خود پیش ہونے آیا ہوں۔

سپریم کورٹ میں یکم اکتوبر کو چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے لاہور میں سرگرم قبضہ مافیا گروپ کے سرغنہ منشا بم سے متعلق کیس کی سماعت کی تھی۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ پاکستان میں تارکین وطن کی جائیداد پرقبضہ ہوجاتا ہے، منشا بم نے بھی اوورسیز پاکستانی کی جائیداد پرقبضہ کیا ہے۔

عدالت عظمیٰ نے قبضہ مافیا کے سرغنہ منشا بم کی گرفتاری اور اس کے قبضے میں تمام اراضی واگزار کرنے کا حکم دیا تھا۔

ملک میں قانون آگیا ہے بدمعاشی نہیں چلے گی، چیف جسٹس ثاقب نثار

واضح رہے کہ 30 ستمبر کو چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثارنے ریمارکس دیے تھے کہ اب ملک میں قانون آگیا ہے بدمعاشی نہیں چلے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں