ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

’نہیں، نہیں، بھائی اپن کو لینڈ کرادو‘ نوجوان کی قسمت بدل گئی

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں پیراگلائیڈنگ کرنے والے شخص کی سانسیں رک گئیں جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بھارت میں گزشتہ دنوں ایک شخص کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وہ پیرا گلائیڈنگ کرتے ہوئے خوفزدہ ہوگیا جس کی ویڈیو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین بے ساختہ مسکرانے پر مجبور ہوگئے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نوجوان کو ٹرینر سمجھا جارہا ہے کہ اور پھر یہ بتاتا ہے کہ ہم کتنی بلندی پر پہنچ چکے ہیں اتنے میں اس شخص کی گھبراہٹ شروع ہوجاتی ہے۔

- Advertisement -

مذکورہ نوجوان ٹرینر سے کہتا ہے کہ بھائی اپن کو لینڈ کروادے ہمیں زیادہ لمبی رائیڈ نہیں کرنی ہے بس ہمیں لینڈ کروا دے۔

لیکن اب اس وائرل ویڈیو پر اس کی قسمت ہی بدل گئی کیونکہ وہ سوشل میڈیا کی طاقت کی وجہ سے اتنا مشہور ہوا کہ اداکارہ عالیہ بھٹ کے ساتھ اسے چاکلیٹ کا اشتہار مل گیا۔

چاکلیٹ کے اشتہار میں عالیہ بھٹ ٹرینر بنی ہیں اور مذکورہ شخص رائیڈ لے رہا ہے اور اشتہار میں جب وہ خوفزدہ ہوتا ہے عالیہ بھٹ اسے ’پرک چاکلیٹ‘ تھما دیتی ہے جس کو کھانے کے بعد اس کا خوف دور ہوجاتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں