کراچی : سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے پنجگور ایئرپورٹ پر جہازوں کی لینڈنگ سے متعلق سردیوں کے موسم کے دوران شیڈول تیار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق پنجگور ایئرپورٹ پر بغیر شیڈول فلائٹس سے متعلق نئی ہدایات جاری کردی گئی ہیں جس کا سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نوٹم بھی جاری کردیا ہے۔
جاری کیے گئے نوٹم کے مطابق پنجگور ایئرپورٹ پر غیر شیڈول فلائٹس کی لینڈنگ کے لئے 24 گھنٹے قبل اطلاع دینا لازمی قرار دیا گیا ہے۔
- Advertisement -
ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے میڈیا کو بتایا کہ جہازوں کی بغیر شیڈول لینڈنگ سے متعلق پنجگور ایئرپورٹ انتظامیہ کو آگاہ کرنا ہوگا۔
واضح رہے کہ سی اے اے نے پنجگور ایئرپورٹ پر سردیوں کے موسم کے دوران پلان میں تبدیلی کی ہے۔ سی اے اے نے نئے پلان کے تحت پنجگور ایئرپورٹ پر بغیر شیڈول فلائٹس کی لینڈنگ سے متعلق نئی ہدایات جاری کی ہیں۔