منگل, فروری 25, 2025
اشتہار

بے چاری گائے پر گولیاں بر سا دی گئیں

اشتہار

حیرت انگیز

گزشتہ روز کھیت میں داخل ہونے پر گدھے کی گردن کاٹنے کا واقعہ رونما ہوا تھا اور آج گائے کو زمیندار نے فائرنگ کر کے مار ڈالا۔

بے زبان جانوروں پر تسلسل کے ساتھ وحشیانہ تشدد اور انہیں موت کے گھاٹ اتارنے کے واقعات نے لگتا ہے کہ معاشرے سے انسانیت کا جنازہ نکال دیا ہے۔

گزشتہ روز خان پور میں گائے کے کھیت میں داخل ہونے پر ظالم زمیندار نے اس پر گولیاں برسا دیں جس کے باعث وہ کھیت میں گر کر مر گئی۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ تھانہ ظاہر پیر کی حدود موضع ملک پور میں پیش آیا جہاں زمیندار گائے کو مارنے کے بعد فرار ہوگیا۔

پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے اور مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں جب کہ گائے کے مالک نے کہا کہ زمیندار اسے قتل کی سنگین دھمکی دے رہا ہے۔

واضح رہے کہ خان پور کے تھانہ ظاہر پیر کی حد میں جانوروں پر تشدد کا دور روز میں یہ دوسرا واقعہ ہے۔

گزشتہ روز اسی علاقے میں گدھے کے کھیت میں داخل ہونے پر چار با اثر افراد نے پہلے اس پر کتے چھوڑے تھے اور پھر گردن کاٹ کر اسے زندگی کی قید سے آزاد کر دیا تھا۔

ظالموں نے پہلے گدھے پر کتے چھوڑے اور پھر اس کی گردن کاٹ ڈالی

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں