پاکپتن: ملازمت سے انکار کرنے پر زمیندار اور اس کے ساتھیوں کے بے رحمانہ تشدد کے باعث محنت کش جاں بحق ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق زمیندار اور اس کے گماشتوں نے زنجیروں میں باندھ کر محنت کش اور اس کے اہلخانہ کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ پولیس نے بتایا کہ ملزمان کے تشدد سے محنت کش جاں بحق ہوگیا جبکہ 2 افراد زخمی ہوئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ زمیندار مقتول محنت کش کی بیوہ کو بھی اغوا کرکے لے گئے، ملزمان محنت کش خاندان پر رات بھر تشدد کرتے رہے۔
- Advertisement -
تھانہ صدر پولیس نے مرکزی ملزم سرفراز مانیکا اور علی احمد کو گرفتار کرلیا ہے۔ ملزمان کی گاڑی سے مقتول کی بیوہ کو بھی باز یاب کرالیا گیا ہے۔
پولیس نے کہا کہ ملزمان سے 2 کلاشنکوف، پستول، بندوق اور گولیاں برآمد کرلی گئی ہیں، مقتول کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔