تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

بلوچستان میں‌ بارودی سرنگ کا دھماکا، کیپٹن شہید، دو جوان زخمی

پنجگور : صوبہ بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرانے کے نتیجے میں کیپٹن کاشف شہید ہوگئے۔

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان کے شہر پنجگور کے ضلع گچک کے مقام پر سیکیورٹی فورسز کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی۔

سیکیورٹی فورسزکی گاڑی کو دہشت گردوں نے پنجگور کے علاقے گچک میں نشانہ بنایا ، جس کے نتیجے میں کیپٹن کاشف شہید جب کہ دو سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ واقعے کے فوراً بعد زخمیوں کو علاج معالجے کےلیے خضدار منتقل کردیا گیا تھا۔

یاد رہے گزشتہ ماہ بلوچستان کے ساحلی شہر پسنی میں بھی سیکیورٹی فورسز کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرائی تھی، جس کے نتیجے میں کیپٹن عفان مسعود اور سپاہی بابر زمان شہید ہوگئے تھے۔

Comments

- Advertisement -