دیربالا میں پاتراک کے قریب میدان میں مکان پر تودہ گرنے سے 12 افراد لقمہ اجل بن گئے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق مکان پر تودہ کرنے سے دب کر جاں بحق ہونے والے 12 فراد کی لاشوں کو نکال لیا گیا ہے۔ مٹی کا تودہ محمد علی نامی شخص کے گھر پر گرا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ افسوسناک واقعے میں جاں بحق ہونے والوں میں ایک مرد، 9 بچے اور 2 خواتین شامل ہیں۔ انتظامیہ نے بتایا کہ رات بارش اور اندھیرے کے باعث ریسکیو آپریشن میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
دوسری جانب سمندری طوفان سے متعلق محکمہ موسمیات نے دوسرا الرٹ جاری کر دیا۔
الرٹ کے مطابق ڈیپ ڈپریشن کراچی سے تقریباً 250 کلومیٹر جنوب مشرق کے فاصلے پر ہے سمندری طوفان 60 سے 70 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے آگے بڑھنے کا امکان ہے۔
سمندری طوفان مزیدجنوب مغرب کی جانب بڑھیگا۔ صبح تک سندھ کے ساحل کے ساتھ شمال مشرقی بحیرہ عرب میں ابھرے گا۔
ڈیپ ڈپریشن سازگار ماحولیاتی حالات کے باعث سمندری طوفان میں تبدیل ہو سکتا ہے۔ سائیکلون کے زیراثر کراچی، تھرپارکر، بدین،ٹھٹھہ، سجاول،حیدرآباد ہوں گے۔
الرٹ کے مٹیاری، عمرکوٹ، میرپورخاص، اور سانگھڑ میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جامشورو، دادو اور شہید بینظیر آباد میں 31 اگست تک موسلادھاربارشیں متوقع ہیں۔
حیدرآباد ڈوب گیا!
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ حب، لسبیلہ، آواران، کیچ،گوادر میں یکم ستمبر کے دوران تیز بارش کا امکان ہے سندھ اوربلوچستان کے ماہی گیر31 اگست سے یکم ستمبر تک سمندر میں نہ جائیں۔