سرگودھا: سرگودھا کے نواحی علاقے میں پہاڑی تودہ گرنے سے 6 مزدور جاں بحق جبکہ 2 کو زخمی حالت میں باہر نکال لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق سرگودھا کے نواحی علاقے 126 جنوبی میں پہاڑوں پر پتھر کی کرشنگ میں مصروف تھے کہ اچانگ پہاڑی تودہ ان پر آگر جس کے نتیجے میں 6 مزدور جان کی بازی ہار گئے جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچیں اورپہاڑی تودے کے نیچے دب کر جاں بحق ہونے والے 6 مزدوروں کی لاشیں نکال لیں جبکہ 2 مزدوروں کو زخمی حالت میں نکالا گیا اور طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے سرگودھا میں مزدوروں کے جاں بحق ہونے پرافسوس کا اظہار کرتے ہوئے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔
شہبازشریف نے حادثے میں زخمی ہونے والے مزدوروں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی۔
سرگودھا:موٹروے انٹرچینج کے قریب ٹریفک حادثہ،5 افرادجاں بحق
واضح رہے کہ رواں برس 29 جون کو سرگودھا میں موٹر وے انٹر چینج کے قریب ٹریفک حادثہ کے نتیجے میں پانچ افراد جاں بحق جبکہ آٹھ زخمی ہوگئے تھے، جاں بحق ہونے والوں میں دوخواتین اور تین بچے شامل تھے۔