تازہ ترین

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

اسلام آباد : پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے...

ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

لنکا پریمیئر لیگ: 9 قومی کرکٹرز کو این او سی جاری

لاہور: لنکا پریمیئر لیگ (ایل پی ایل) میں شرکت کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ نے 9 قومی کرکٹرز کو این او سی جاری کردیے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے لنکا پریمیئر لیگ میں شرکت کے لیے محمد حفیظ، محمد عامر، شعیب ملک، وہاب ریاض سمیت 9 کرکٹرز کو این او سی جاری کردیے۔

پی سی بی نے صہیب مقصود، انور علی، محمد عرفان، عثمان خان شنواری کو بھی این او سی جاری کیے۔

کرکٹ بورڈ کے مطابق احمد شہزاد ڈومیسٹک کرکٹ میں کنٹریکٹ سے دستبردار ہوئے جس کے بعد انہیں بھی لنکا پریمیئر لیگ کے لیے این او سی جاری کیا گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ لنکا پریمیئر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کیلئے پلیئرز ڈرافٹ مکمل ہوئے تھے۔ پانچ دسمبر سے شروع ہونے والے ایونٹ میں پاکستان کے 10 کھلاڑی ایکشن میں ہوں گے۔

سری لنکا کرکٹ کے مطابق لنکا پریمیئر لیگ کے کے دوسرے ایڈیشن کے ڈرافٹ میں پاکستان کے محمد حفیظ گال گلیڈی ایٹرز کے اوور سیز آئیکون پلیئر کے طور پر منتخب ہوئے جبکہ اس ٹیم میں محمد عامر، انور علی اور سرفراز احمد بھی شامل ہیں۔

اس کے علاوہ پاکستان کے وہاب ریاض، شعیب ملک اور عثمان شنواری کو جافنا کنگز نے اپنی ٹیم میں منتخب کیا ہے جبکہ احمد شہزاد اور محمد عرفان کولمبو اسٹارز، صہیب مقصود دمبولا جائنٹس کی ٹیم میں شامل ہوئے ہیں۔

Comments

- Advertisement -