جنوب مشرقی ایشیا کے ملک لاؤس میں زور دار دھماکا ہوا ہے، جس کے نتیجے میں 3 چینی باشندوں سمیت 4 افراد لقمہ اجل بن گئے،جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا نے لاؤس نیشنل ریڈیو کی خبر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ لاؤس کے صوبے اودا مسائے میں ایک دکان میں دھماکے کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہوئے ہیں۔
خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق چینی قونصل خانے کا کہنا ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں ہلاک افراد میں 3 چینی شہری شامل ہیں، دھماکے کی وجوہات کی جاننے کے لیے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق جس دکان میں دھماکا ہوا وہ چینی باشندوں کی تھی، تاہم دھماکے کی وجوہات کے بارے میں تاحال کچھ معلوم نہیں ہو سکا ہے۔
واضح رہے کہ دو روز قبل افغانستان کے صوبے قندوز میں بینک کے باہر ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں طالبان کے سیکورٹی کمانڈر سمیت 25 افراد ہلاک جبکہ 30 زخمی ہوگئے تھے۔
روس یوکرین جنگ، لاپتہ 50 ہزار لوگوں کا معلوم نہیں، ریڈکراس
افغان میڈیا کے مطابق دھماکہ سرکاری ملازمین کو تنخواہیں دینے کے وقت ہوا، افغان حکام نے دھماکے کی تصدیق کردی۔ اب تک کسی نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔
عینی شاہدین کے مطابق افغانستان کے قندوز ڈسٹرکٹ اسپتال میں 30 لاشیں لائی گئیں، اس کے علاوہ دیگر اسپتالوں میں بھی زخمی لائے گئے تھے، مرنے والوں میں زیادہ تعداد طالبان اہلکاروں کی بتائی جارہی ہے۔