جمعہ, جون 28, 2024
اشتہار

لیپ ٹاپ میں لگنے والی آگ سے جل کر مرنے والوں کی تعداد 8 تک جا پہنچی

اشتہار

حیرت انگیز

فیصل آباد میں لیپ ٹاپ کی آگ سے زخمی پانچ سالہ بچی دم توڑ گئی، ایک ہی خاندان کے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد آٹھ ہوگئی۔

ہفتہ کے روز جاں بحق ہونے والوں میں راشدہ، اس کا آٹھ سالہ بیٹا ریحان اور دیور مکی رضا شامل ہیں، راشدہ کی چار سال کی بیٹی اور ساس اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔

یاد رہے کہ فیصل آباد کے علاقے شریف پورہ میں 18 جون کو محمد احمد کے گھر میں لیپ ٹاپ کی اسپارکنگ سے کمرے میں جمع گیس کے باعث آگ بھڑک اٹھی تھی، جس کے نتیجے میں پانچ بچوں سمیت نو افراد جھلس گئے تھے۔

- Advertisement -

دو روز قبل الائیڈ اسپتال میں زیرعلاج نرگس ،چھ سال کی دعا فاطمہ، تین سال کا ابراہیم اور نو سالہ طٰحہ جاں بحق ہوئے تھے۔

چار سال کی ایمان فاطمہ اور بچوں کی دادی فرحت الائیڈ اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ انکوائری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اے سی کا پائپ کچن سے گزارا گیا تھا۔

پائپ کے لئے بنائے گئے سوراخ کے ذریعے کچن سے گیس کمرے میں جمع ہوئی، اس دوران لیپ ٹاپ کیبل میں ہونے والی اسپارکنگ سے گیس نے آگ پکڑلی۔

حادثے میں زخمی ہونے والی دو خواتین کی حالت تشویشناک بتائی گئی تھی، ان کے جسم ساٹھ فیصد جھلس چکے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں