کوئٹہ : پولیس نے اندرون ملک اسلحہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی ، پنجپائی میں گاڑی سے غیر ملکی اسلحہ کی کھیپ برآمد کرکے ڈرائیور کو گرفتارکرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی کوئٹہ اظفر میسر نے اپنے دفتر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ شب ڈسٹرکٹ کوئٹہ کے نواحی علاقے پنجپائی تھانے کی ٹیم نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کی۔
ڈی آئی جی کوئٹہ کا کہنا تھا کہ کارروائی کے دوران نوشکی سے کوئٹہ آنے والی گاڑی سے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا۔
انہوں نے بتایا کہ اسلحہ ہمسایہ ملک سے سرحد سے سمگل کرکے کوئٹہ اور پھر کراچی سمگل کیا جانا تھا۔
اظفر میسر نے کہا کہ پکڑا جانے والا اسلحہ غیر ملکی کمپنی کا ہے جس میں آٹومیٹک اور سیمی آٹو میٹک سمیت مختلف قسم کے 47 بندوقیں شامل ہیں۔
Comments
- Advertisement -