ہفتہ, جون 7, 2025
اشتہار

کراچی میں گیس چوری کا بڑا نیٹ ورک پکڑا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی نیشنل ہائی وے شاہ لطیف ٹاؤن اور اس کے اطراف کے علاقوں سے بڑا گیس چوری کا نیٹ ورک پکڑا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سوئی سدرن گیس کمپنی کا شاہ لطیف ٹاؤن میں کروڑون روپے کی گیس چوری کے خلاف بڑا آپریشن جاری ہے جس میں گیس چوری کرنے کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب ہوا ہے۔

سوئی سدرن کی 16 انچ کی مین ڈسٹریبیوشن لائن سے لاکھوں روپے کی گیس چوری کی جا رہی تھی۔  گیس چور مافیا نے تین مقامات پر گیس لائن کو پنکچر کر کے  1900 گھرانوں کو چوری کی  غیر قانونی طور پر فروخت کی جا رہی تھی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ علاقہ مکینوں سے ایڈوانس کی مد میں 35,000 روپے اور 2,000 ہزار روپے ماہانہ چوری کی گیس بیچی جا رہی تھی۔

شاہ لطیف ٹاؤن سیکٹر 22 اے، 22 بی، 30 اے، دور محمد گوٹھ 30 بی، 31 اے، 30 سی، 30 ڈی، 30 ایف، سکینہ سیکٹر 31 بی، 31 ڈی، گلستان فیصل سوسائٹی اور سٹیل ٹاؤن کو چوری کی گیس فراہم کی جا رہی تھی۔

ترجمان نے کہا کہ گیس چوری کے جرم میں ملوث  مافیا گروہ کے ملزمان کی شناخت کر لی گئی ہے اور چور مافیا گروہ کے ارکان کی گرفتاری کے لیے آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں