تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

اسلام آباد ایئرپورٹ پر مسافر سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد

اسلام آباد : انسداد منشیات فورس نے وفاقی دارالحکومت کے عالمی ہوائی اڈے پر مسافر سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی۔

تفصیلات کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس راولپنڈی نے اسلام آباد سے دوحہ جانے والے مسافر سے 850 کلو گرام چرس برآمد کی ہے، جو مسافر نے بڑی مہارت سے اخروٹوں کے اندر چھپائی ہوئی تھی۔

انسداد منشیات فورس کی جانب سے ملزم کے پیٹ میں منشیات بھرے کیپسول کی موجودگی کا شبہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

ترجمان اینٹی نارکوٹکس فورس کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

اسلام آباد ایئرپورٹ پر منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام

خیال رہے کہ 25 جنوری 2022 کو ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس نے اسلام آباد ایئرپورٹ سے سعودی شہر دمام جانے والے مسافر سے بھاری مقدار میں ہیروئن برآمد کی تھی۔

مسافر میر سجاد علی 6.330 کلو آئس اسمگل کرنے کی کوشش کررہا تھا، مسافر نے منشیات بیگ میں مہارت سے چھپا رکھی تھی۔

Comments

- Advertisement -