کراچی : اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے پرانے ڈیزائن کے بڑے سائز والے کرنسی نوٹوں کی تبدیلی کے حوالے سے شہریوں کو خبردار کردیا۔
اس حوالے سے اسٹیٹ بینک کے جاری بیان کے مطابق پرانے ڈیزائن کے بڑے سائز والے 10، 50، 100 اور 1000کے کرنسی نوٹ31 دسمبر 2022 کے بعد تبدیل نہیں کرائے جاسکتے۔
اس سے قبل وفاقی حکومت نے گزشتہ سال دسمبر2021 میں ایک نوٹیفیکشن کے ذریعے پرانے ڈیزائن کے بڑے سائز والے کرنسی نوٹوں کی تبدیلی میں ایک سال کی توسیع کردی تھی۔
It is once again emphasized that the last and final deadline to exchange old designed large size banknotes of Rs 10,50,100 & 1000 is Dec 31, 2022. These old design banknotes can be exchanged from #SBP BSC offices across the country till Dec 31, 2022.https://t.co/kinlxgnryd pic.twitter.com/u0Kh9Y8fK3
— SBP (@StateBank_Pak) December 13, 2022
اسٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ نوٹ تبدیل کرانے کی یہ آخری تاریخ ہے،یہ بینک نوٹ مرکزی بینک کے کسی بھی دفتر سے تبدیل کرائے جاسکتے ہیں۔31 دسمبر 2022 کے بعد سے یہ منسوخ شدہ بینک نوٹ ناقابل واپسی ہونگے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ عوام پرانے ڈیزائن کے بڑے سائز والے کرنسی نوٹ تبدیل کرانے کے اس آخری موقع سے فائدہ اٹھائیں اور اپنے سرمائے کے تحفط اور نقصان سے بچنے کے لئے مقررہ مدت میں پرانے بینک نوٹوں کی تبدیلی یقنی بنائیں۔