منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

مکڑی نے وزیرصحت کی پریس کانفرنس روک دی

اشتہار

حیرت انگیز

کینبرا : آسٹریلوی وزارت صحت کے حکام کی پریس کانفرنس کے دوران مکڑی نے انٹری دیدی، مکڑی کے کانفرنس میں داخل ہوتے ہی سرکاری حکام اچھلنے لگے، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق آسٹریلوی ریاست کوئنزلینڈ کی وزیر صحت یویٹّی ڈاتھ کے حکام نے کرونا وائرس سے متعلق اہم پریس کانفرنس کررہے تھے کہ اچانک ہنٹس مین نامی بڑی مکڑی وزیر صحت کی کانفرنس میں شامل ہوگئی۔

صوبائی وزیر میڈیا نمائندگان کو ویکسینیشن سے متعلق نئی پالیسیوں سے آگاہ کررہی تھی اچانک ان کے پاؤں کے قریب بڑی سی مکڑی آن پہنچی، جیسے دیکھ کر خاتون وزیر نے کانفرنس کے دوران عملے سے گزارش کی مکڑی کو دور کریں۔

- Advertisement -

وزیر صحت کی گزارش پر چیف ہیلتھ آفیسر نے کاغذ کی مدد سے مکڑی کو اٹھا کر دور کرنے کی کوشش کی مگر وہ ناکام رہے اور کانفرنس میں خلل پڑگیا۔

مکڑی کے نہ ہٹنے پر صوبائی وزیر صحت نے مائیک میں کہا کہ ‘ہمارے پاس کرونا وائرس ہے اور ہمارے پاس مکڑیاں بھی ہیں’۔

واضح رہے کہ ہنٹس میں بڑی مکڑیوں کی ایک نسل ہے جو کاٹ لے تو بہت زیادہ تکلیف دیتی ہے لیکن انسانوں کو ہنٹس مین کے کاٹنے سے کوئی خطرہ نہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں