تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

انٹرنیٹ پر وائرل تصویر کی حقیقت جانیے

انٹرنیٹ پر آئے روز نت نئی ویڈیوز اور تصاویر سامنے آتی ہیں جنہیں دیکھ کر صارفین حیران رہ جاتے ہیں۔

ان دنوں انٹرنیٹ پر ایک گاڑی میں رکھے گچھے کی تصویر وائرل ہورہی ہے جس کے بارے میں صارفین مختلف قیاس آرائیاں کررہے تھے مگر اب گنیز ورلڈ ریکارڈز نے وضاحت جاری کردی۔

عالمی اندراج کا ریکارڈ کرنے والے ادارے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز نے بتایا کہ اس تصویر میں نظر آنے والا گچھا دراصل انسانی بالوں کا ہے۔

گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے مطابق یہ دنیا میں اب تک کا سب سے بڑا انسانی بالوں کا گچھا ہے، جس کا وزن 75.7 کلوگرام سے زیادہ ہے۔

جی ڈبلیو آر کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست نارتھ کیلورینا کے علاقے چارلس ٹن سے تعلق رکھنے والے ہینری کوفیر نامی شخص نے پانچ سال میں یہ بالوں کا گچھا جمع کیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہینری کوفیر گزشتہ پچاس برس سے انسانی بال جمع کرنے کا کام کررہے ہیں، انہوں نے پانچ سال میں یہ بال جمع کیے۔ وہ ان بالوں کو فرٹیلائز کر کے گڑھوں کو بھرنے کا کام کرتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -