اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

دنیا کا سب سے بڑا دروازہ ’’مسجد الحرام‘‘ میں نصب ہے

اشتہار

حیرت انگیز

دنیا کا سب سے بڑا دروازہ اس عالم کی سب سے بڑی اور متبرک مسجد’’مسجد الحرام‘‘ مکہ مکرمہ میں نصب ہے جس کو کنگ عبداللہ گیٹ کے نام سے جانا جاتا ہے۔

سعودی خبر رساں ادارے ’ایس اے پی‘ کے مطابق مسجد الحرام میں مجموعی طور پر 210 دروازے ہیں اور ان میں باب شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز گیٹ کا نمبر 100 ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ گیٹ نہ صرف مجسد الحرام کا سب سے اونچا اور بڑا بلکہ دنیا کا بھی سب سے بڑا دروازہ ہے۔

- Advertisement -

یہ دروازہ 13.3 میٹر اونچا اور 7.7 میٹر چوڑا ہے اور اس کا وزن 14 ٹن ہے۔ یہ جدید آرکیٹیکچرل ڈیزائن اور اسلامی آرائشی آرٹ کے باعث منفرد ہے۔

اس بڑے دروازے پر تین بیرونی اور تین اندرونی محرابیں ہیں۔ دروازے کے اوپر تین بالکونیاں ہیں اور اس کے اوپر دو مینار ہیں، جو مسجد الحرام کے دوسرے میناروں سے بلند ہیں۔ اس گیٹ کی شاندار تعمیر اور خوبصورت فن تعمیر نے اسے ایک سنگ میل میں تبدیل کر دیا ہے۔

اتھارٹی کا کہنا ہے مسجد الحرام میں کے تمام 210 دروازوں پر ڈیجیٹل سائن بورڈز لگائے گئے ہیں، جو نمازیوں کے اندر آنے کے لیے ہلکے سبز اور مسجد نمازیوں اور زائرین سے بھر جانے پر سرخ ہو جاتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں