ابو ظہبی: متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں دنیا کے سب سے بڑے فوارے پام فاؤنٹین کا افتتاح کر دیا گیا جس کے بعد دبئی میں سیاحوں کی دلچسپی کے مقامات میں ایک اور کا اضافہ ہوگیا۔
اس فوارے کو النخلہ کا نام دیا گیا ہے، 14 ہزار معکب فٹ کے دائرے پر پھیلا یہ فوارہ 105 میٹر اونچا ہے۔ اس کے نچلے حصے میں 3 ہزار سے زائد بلب لگائے گئے ہیں جن کی رنگا رنگ روشنی سے جھلملاتے پانی کا حسین نظارہ دکھائی دے گا۔
فوارے کی افتتاحی تقریب میں ماسک پہنے سینکڑوں افراد نے شرکت کی، تقریب کے دوران آتش بازی کا بھی شاندار مظاہرہ کیا گیا۔
پام فاؤنٹین کا نام دنیا کے سب سے بڑے فوارے کے طور پر گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں بھی شامل کر لیا گیا ہے۔
النخلہ کی افتتاحی تقریب کے موقع پر گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے سینئر مارکیٹنگ مینیجر نے کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ پام فاؤنٹین نے باضابطہ طور پر دنیا کے سب سے بڑے فوارے کا اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔