بدھ, جون 26, 2024
اشتہار

دنیا کا سب سے بڑا مارکر پین کس طرح تیار کیا گیا! ویڈیو دیکھیں

اشتہار

حیرت انگیز

کیرلہ: بھارتی مسلمان نے دنیا کا سب سے بڑا مارکر پین بنا کر عالمی ریکارڈ قائم کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق گنیز ورلڈ ریکارڈز کے آفیشل فیس بک پیج پر ایک ایسے بھارتی مسلمان کے کارنامے کی ویڈیو پیش کی گئی ہے، جسے دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے۔

بھارتی ریاست کیرلہ سے تعلق رکھنے والے مسلمان شہری محمد دلیف نے دنیا کا سب سے بڑا مارکر قلم تیار کر کے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں جگہ بنا لی، اس قلم کی لمبائی 2 میٹر سے زیادہ ہے۔

- Advertisement -

گنیز آفیشل پیج پر قلم کی تیاری کی ویڈیو بھی شیئر کی گئی ہے، تین منٹ طویل اس ویڈیو میں مارکر کی تیاری کے تمام مراحل دکھائے گئے ہیں، جو بے حد دل چسپ ہیں۔

ویڈیو کے آخر میں محمد دلیف کئی دیگر افراد کی مدد سے یہ مارکر اٹھاتے ہیں اور ایک وائٹ بورڈ پر اس سے لکھنے کا مظاہرہ بھی کرتے ہیں۔

مارکر پین کی پیمائش 2.745m x 0.315 میٹر ہے، محمد دلیف نے یہ عالمی ریکارڈ ستمبر میں قائم کیا تھا، تاہم گنیز آفیشلز نے ابھی اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔

واضح رہے کہ عالمی ریکارڈ بنانے یا پہلے سے موجود ریکارڈ کو توڑنے کے لیے غیر معمولی کارکردگی دکھانی پڑتی ہے، جسے دیکھ کر لوگ حیران رہ جائیں، یہی وجہ ہے کہ اب لوگ بھارتی مسلمان کے اس ریکارڈ کی طرف بھی دیکھنا شروع کریں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں