تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

زیتون کے درختوں کی سب سے بڑی تعداد سعودی عرب میں موجود

ریاض: زیتون کے درختوں کی سب سے بڑی تعداد ہونے کی وجہ سے سعودی عرب کے شمالی صوبے الجوف کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق اردن کی سرحد کے نزدیک واقع اس سعودی صوبے میں وسیع پیمانے پر زیتون کے درخت کی کاشت اور وافر مقدار میں زیتون کی پیداوار ہوتی ہے جبکہ اس میدان میں چلی، کیلیفورنیا اور تیونس اہم مقابل شمار ہوتے ہیں۔

الجوف میں زیتون کی کاشت 2007 میں شروع ہوئی تھی، اس دوران الجوف کے علاقے بسیطا میں کاشت کا سلسلہ پھیل گیا اور اس وقت وہاں زیتون کے 1.3 کروڑ سے زیادہ درخت موجود ہیں۔

الجوف زراعت کمپنی کے ڈائریکٹر جنرل انجینئر عبدالعزیز الحسن کا کہنا ہے کہ سعودی عرب 30 ہزار ٹن کے قریب زیتون کا تیل درآمد کرتا ہے، صارفین میں غذائی نظام کے حوالے سے آگاہی بڑھنے کے ساتھ اس کے استعمال میں کافی اضافہ ہوا ہے۔

الجوف صوبے کے سرکاری حکام نے دس سال قبل زیتون سے متعلق ایک خصوصی میلے کا انعقاد کیا تھا، اس دوران صوبے میں زیتون کی تمام اقسام کو نمائش کے لیے پیش کیا گیا تھا، میلے کے انعقاد کی وجہ سے پیداوار کی وجہ سے الجوف کی شناخت پیدا ہوگئی۔

سائنس دان فلسطین سے لے کر اردن، لبنان اور شمالی ایران تک کے علاقے کو زیتون کے درختوں کی کاشت کا علاقہ قرار دیتے ہیں، مسلمانوں کی ہجرت کے باعث زیتون کی کاشت جزیرہ عرب سے نکل کر افریقہ کے عرب ممالک اور یورپ میں ہسپانیہ بھی پہنچ گئی۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -